ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’جنتا کرفیو‘ نہیں ماننے والوں پر جرمانے کی بات افواہ: دہلی پولیس

’جنتا کرفیو‘ نہیں ماننے والوں پر جرمانے کی بات افواہ: دہلی پولیس

Sun, 22 Mar 2020 11:07:08    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی پولیس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے ’جنتا کرفیو‘ کے نفاذ کے لئے سختی اور جرمانے لگانے کے لئے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے اور یہ پوری طرح فرضی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے اس طرح کی ایک اطلاع میں دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کو دہلی میں اگر کوئی شخص بغیر کسی بڑی وجہ کے گھومتا ہوا ملا، دکان کھولتا ہو پایا گیا تو اس پر 11 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ دہلی پولیس نے اس کی تردید کرتے ہوئے وائرل پیغام کو فرضی قرار دیا ہے۔

جنوبی دہلی اور جنو ب مشرقی دہلی کے پولیس کمشنروں نے سوشل میڈیا پر چلائی جارہی دہلی پولیس کی لوگوں کے ساتھ نوٹس کا اشتراک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ ایڈوائزری پوری طرح فرضی ہے۔ ہم نے 22 مارچ کو جرمانہ لگانے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ مہربانی کرکے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بتائیں کہ یہ پوری طرح غلط اور فرضی ہے۔


Share: